ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تمل ناڈو کے گورنر کو یوپی والی مثال کو دیکھنا چاہئے:پی چدمبرم

تمل ناڈو کے گورنر کو یوپی والی مثال کو دیکھنا چاہئے:پی چدمبرم

Tue, 14 Feb 2017 21:14:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 14فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کی طرف سے انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو مجرم قرار دیئے جانے پرکانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ تمل ناڈو کے گورنر کو اترپردیش والی مثال پر عمل کرنا چاہئے اور دو دعویدار وں کے فریق ہونے کی صورت میں اسمبلی میں طاقت مظاہرہ کرانا چاہئے۔پچھلی یو پی اے حکومت میں وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہ چکے چدمبرم نے کہا کہ انا ڈی ایم کے کے ممبر اسمبلی کسی لیڈر کو منتخب کر لیں گے۔انہوں نے اتر پردیش کے معاملے کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ اگرایک ہی دعویدارہے توگورنراسے حلف دلاسکتے ہیں اوراسے اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہہ سکتے ہیں،اگردعویداردوہیں توگورنرکوطاقت مظاہرہ کرانا چاہئے۔سال1998میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر جگدمبیکا پال اور کلیان سنگھ میں سے کسی ایک کی اکثریت فیصلہ کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے اترپردیش اسمبلی میں طاقت ٹیسٹ کاحکم دیاتھا،تاہم چدمبرم نے19سال کی عمرآمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرتبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔اس معاملے میں آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا بھی ملزم تھیں۔


Share: